Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف : ملک کیلئے 1.4 ارب ڈالر قرض کی منظوری

شائع 16 اپريل 2020 02:20pm

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ  نے وزیراعظم سے ملاقات میں بتایا کہ آئی ایم ایف پاکستان کےلیے 1.4 ارب ڈالر قرض منظور کردے گا۔

 وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ملاقات کی۔

حفیظ شیخ نے وزیراعظم کو کورونا وائرس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے آئی ایم ایف سے 1.4 بلین ڈالر کی اضافی مراعاتی منظوری سے آگاہ کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم کو حکومت کے اعلان کردہ اقتصادی پیکیج پر عمل درآمد سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے جی 20 ممالک، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی پزیر ملکوں کےلیے قرض میں ریلیف قابل ستائش ہے۔